• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: پاک افغان بارڈر کی بندش، مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

چمن میں پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 4 روز سے تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کی دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی100 سے زائد مال بردار گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں، افغانستان جانے والے پھل سبزی کی درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں بھی کھڑی ہیں۔

کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے چمن آنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں چمن کے قریب موجود ہیں، پھل، سبزی اور دیگر کھانے پینے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مال اتار کر واپس پاکستان آنے والی تین ہزار سے زائد خالی کارگو گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید