• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید