• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی آفس سے قومی پرچم ہٹا دیا گیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟

قومی خبریں سے مزید