• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمال ……

برسوں پرانی بات ہے، دو سلطنتوں میں جنگ چھڑ گئی۔

ایک سلطنت کے بادشاہ نے جنگلی قبیلوں سے رابطے کیا،

بادشاہ نے ایک نیا لشکر تیار کیا، جس نے دشمن کو نیست و نابود کر دیا۔

فتح کے بعد وہ منہ زور لشکر اپنے اسلحے اور گھوڑے لئے

دارالحکومت میں داخل ہوا۔ بادشاہ نے ان کی بھرپور تواضع کی،

اُنہیں انعامات سے نوازا ، اور رخصت کر دیا گیا۔

مگر پریشانی تب پیدا ہوئی،

جب واپسی کے بجائے

انہوں نے دارالحکومت ہی میں ڈیرا ڈال لیا۔

اب بازاروں میں خوف، تاجر مضطرب، شہر یرغمال ہے۔

اُنکے گھوڑے گلیوں میں دوڑتے پھرتے ہیں،

اور بادشاہ محل کی کھڑکی سے اُنہیں دیکھتا رہتا ہے۔

(کافکا کے ایک افسانے سے ماخوذ)

تازہ ترین