• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے۔

اسلام آباد میں اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام میں نمایاں پیشرفت کی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا، حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے، آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال شرحِ نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی، ٹیکس اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، زرعی آمدنی پر پہلی بار ٹیکس قانون سازی کی گئی، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا۔ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی کا استعمال کیا گیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف 11 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے نیشنل فِسکل پیکٹ پر متفق ہیں۔ نیا این ایف سی ایوارڈ نومبر میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی کا ماڈل اپنایا جا رہا ہے، خام مال پر ڈیوٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے مارکیٹ پر مبنی ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید