آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ پرتھ میں شیڈول ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لابوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے تاہم احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کر کے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔