اقوامِ متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
تنظیم کے مطابق ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیرِ علاج رہیں، تاہم اب وہ صحت یاب ہیں۔