سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرہ اب تک اُن کے خلاف یک زبان نہیں ہے، ہمیں اب چاہیے کہ یک زبان ہوکر اُن سے کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔
محمد سعید نے مزید کہا کہ 2021 کے بعد سے ریاستی، غیر ریاستی اور سفارتی سطح پر پاکستان ہر طرح سے افغانستان سے بات چیت کرچکا ہے۔
سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہزار سے زائد حملوں میں تین ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔