وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر نے کہا کہ امریکا ہمارے جہازوں پر حملے کر رہا ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر سیمیول مونوکیڈا نے امریکا ہمارے ساحلوں پر موجود جہازوں پر غیر قانونی طور پر حملہ کرکے ہمارے خودمختاری اور سلامتی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
سیمیول مونوکیڈا نے بتایا کہ امریکی حملوں میں اب تک ہمارے 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن غیر قانونی حملوں کی تحقیقات کرائے اور بیان جاری کرے کہ جس میں وینزویلا سمیت تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سلامیت کے احترام کی توثیق کی جائے۔
دوسری جانب امریکی فوج کے جانب سے بتایا گیا کہ اُن کی جانب سے مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی ایک اور کشتی پر کیریبین میں حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی فوج میں کیریبین کے علاقے میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے جس میں کیریبین میں امریکی بحریہ کی سدرن کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ایل وِن ہوزلی نے 2 سال قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں بتایا کہ وہ 12 دسمبر 2025ء کو امریکی بحریہ میں اپنی خدمات سے دستبردار ہوجائیں گے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایڈمرل ایل وِن ہوزلی کے فیصلے کو سراہا ہے۔