• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ریاست الاسکا میں طوفان کے پیش نظر 1 ہزار 500 سے زائد افراد کی نقل مکانی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست الاسکا کے دیگر علاقوں کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر  ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے 1 ہزار 500 سے زائد افراد کو طیاروں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے ریاست الاسکا میں 1 ہزار 500 سے زائد آبادی کو فضائی راستے سے محفوظ مقام پر  پہچانے کے لیے فضائی آپریشن (Air Lift) کیا گیا ہے۔

طوفان کی شدید زد میں آنے والے علاقے جیسے کپنوک اور کنگلنگ گوک میں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آبادی نے عارضی پناہ گاہوں میں قیام کیا۔

امریکی حکومت کی جانب سے ریسکیو حکام کی بڑی تعداد کو علاقے میں پہنچا دیا  گیا ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ نے طوفان سے 1 شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ طافان سے 2 شہری بھی لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید