کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف مکتب فکر کے اہم رہنماؤں علامہ اطہر حسین جعفری المشہدی اور دیگر نےکراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج اپنے سپہ سالار فیلڈمارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت اور نگرانی میں بے مثال ہو چکی ہے یہ بات عالمی رہمنا بھی برملا تسلیم کرتے ہیں،افواج پاکستان کا شمار دنیا کی چند اہم افواج میں ہوتا ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت ،نظم وضبط اور عسکری حکمت کی وجہ سے محدودوسائل کے باوجود عالمی سطح پر اپنی بے مثال صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،حالیہ بھارت سے جنگ میں بھی جس طرح بھارت کو سبق دیا اور عالمی سطح پر رسوا کیا یہ عظیم کام ہے ، پریس کانفرنس میں سید منظر عباس رضوی ، عاصم بنگش ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،ڈاکٹر شہزاد عبداللہ غازی ، ثانیہ بنگش، پاسٹر عمانیول مسیحی،پاسٹر امجد مسیحی ،پینڈت شام لعل شرما نے بھی اظہار خیال کیا ۔