• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، جماعت اہلسنّت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کےرہنما مولانا ابرار احمد رحمانی، سید رفیق شاہ،ڈاکٹڑ سید عبد الوہاب قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے داخلی اور خارجی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے پوری قوم ملک دشمنوں کے مقابلے میں ایک آواز ہے، انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ دینی اور ایمانی تقاضا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنت کی مساجد مدارس،خانقاہوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ فور ی بند کیا جائے، مرید کے شہداء کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولتیں دی جائیں۔ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید