• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ


26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر لاہور روانہ ہو گئی، علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی سمن جاری کیے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے شہری نے دی تھی، شہری نے ملزمہ کی ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر 2024ء کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت 20 اکتوبر کو ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید