لاہور(خبرنگار) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید نے سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کے ہمراہ دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ ترقیاتی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزار شریف پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار اور معیار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سہولت ہرحال میں مقدم ہے۔ خانقاہ بابا فرید ؒ خطّے میں ممتاز و معتبر مقام کی حامل ہے، ڈویلپمنٹ شایانِ شان ہوگی ۔