• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو غیر قانونہ منشیات کا عالمی رہنما قرار دے دیا

کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوز
کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کو غیر قانونہ منشیات کا عالمی رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کولمبیا کو اب امریکی سبسڈیز نہیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کولمبیا یہ پیدوار فوری بند کر دے ورنہ امریکا خود یہ کروا دے گا۔

ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے، کولمبیا کے صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے، جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کولمبیا غیر قانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کر دے، ورنہ امریکا خود یہ کروا دے گا اور یہ اچھے طریقے سے نہیں ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید