• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا فضائی معیار مضر صحت قرار، فیصل آباد بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر لاہور کی فضا میں آلودگی کا معیار 332 پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب صنعتی شہر فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کے معیار کے اعتبار سے فیصل آباد ملک بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا ہے۔

فیصل آباد کی فضا کا معیار 325 اور شیخوپورہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوائیں لاہور کا رُخ کر رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب  کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کر رہی ہے، ‎لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گَنز کا استعمال جاری ہے۔

لاہور میں بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید