• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان متفق ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے: خواجہ آصف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان متفق ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے، دونوں ممالک دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ 

قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کررہی ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اور اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہو گا۔ یہ معاہدہ بنیادی طور پر قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی شب دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید