لاہور میں رواں سال کے صرف 9 ماہ کے دوران خواتین، بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 1164 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین سے جنسی زیادتی کے 614 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔