• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو بلوچستان کے بارے میں تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو سعودی عرب میں بلوچستان کے بارے میں تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

سلمان خان آج کل ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں بالی ووڈ کے یہ تینوں بڑے اداکار اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور مداحوں کے سوالات کے جواب میں ان کے ساتھ اپنے کیریئر اور ذاتی سفر کے بارے میں دلچسپ کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔

اس دوران سعودی عرب کے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران جب سلمان خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا، ’بہت سارے لوگ ہمارے ملک سے یہاں (سعودی عرب) آتے ہیں، یہاں پر بلوچستان، افغانستان اور پاکستان سے بھی لوگ آتے ہیں۔‘

اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا کی توجہ ناصرف اس لیے اپنی جانب مبذول کی کہ اس میں بھارت کا ذکر نہیں تھا بلکہ اس لیے بھی کہ اس میں بلوچستان اور پاکستان کا ذکر الگ الگ کیا گیا۔

سلمان خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


انٹرٹینمنٹ سے مزید