• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں، یہ کون تیار کرتے رہے سب کو پتہ ہے: خواجہ آصف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں۔ اس قسم کی مذہبی انتہا پسند جماعت لوگوں کو مارے، املاک کو نقصان پہنچائے، یہ قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا کے کارکنان کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار رہنے کے بیان کا مجھے علم نہیں، مولانا فضل الرحمان میرے لیے بہت قابل احترام ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان سے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے گریز کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید