اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دو لڑکوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
واقعے کے بعد میں نے خود کو کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو کال کی، جبکہ ملزمان نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دوبارہ تشدد کیا۔
ایف آئی آر میں لڑکی کے بیان کے متن کے مطابق ملزمان مجھے فلیٹ سے باہر لے آئے تو میں نے شور مچایا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔