• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے، شہرام تراکئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے، سیلاب متاثرین کے مسئلہ پر ان کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شہرام تراکئی، طارق فضل چوہدری اور ناصر حسین نے اہم ایشور پر گفتگو کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بتایا گیا کہ گاڑیوں میں خرابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر سے ملنے گئے کیوں نہیں ملنے دیا گیا، وزیراعلیٰ نے بانی چیئرمین سے صوبائی کابینہ پر مشاورت کرنی ہے۔

شہرام تراکئی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی ینگ ہیں اور سنجیدہ سیاستدان کی طرح پیش آرہے ہیں، گاڑیوں میں کمی کا بتایا تو چاہیے تھا وہ کمی دور کی جاتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ماحول بہتر کرنے کے لیے ایک قدم آگے آنا چاہیے، سہیل آفریدی کے آنے سے پہلے ہی تاثر بنایا گیا کہ وہ لڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کا واضح پیغام تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سہیل آفریدی ینگ ہیں لیکن اب وہ ہمارے صوبے کے بڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ وزیراعظم اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی زیادہ کمزور ہیں، بتایا جائے ہم خود کہاں کھڑے ہیں، ملک میں یہ کونسی جمہوریت اور سیاست ہے؟

قومی خبریں سے مزید