• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے: اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز
اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمراں جماعت کا امتحان ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود خان اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی حمایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید