ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے 19 گریڈ کے ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی) سلیمان احمد کو کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔
سلیمان احمد کے کراچی کے ریجنل سینٹر میں بطور انچارج تعیناتی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سلیمان احمد 2017ء میں بھی ریجنل ڈائریکٹر کراچی کے عہدے پر تعینات ہو چکے ہیں اور ان ہی کے دور میں کراچی میں اسناد کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈویژن ہدایت اللّٰہ خان کو ریجنل انچارج پشاور جبکہ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈویژن منیر احمد کو ڈائریکٹر ناہی مقرر کیا گیا ہے۔