• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی کیخلاف کوئی مواد موجود نہیں: وکیل فیصل ملک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی جی ایچ کیو کیس میں بانی کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں۔

اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔

فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں اُمید تھی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 گواہان بیان اور ان کے وکلاء کی غیرموجودگی میں ریکارڈ کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست دی ہے واٹس ایپ ٹرائل کے دوران ریکارڈ کیے گئے 13 گواہان کو دوبارہ ریکارڈ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید