• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے گاڑی کو آگ لگادی، 6 شہری جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج نے گاڑی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر میر علی میں گاڑی کو آگ لگائی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید