• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مذہبی جماعت کے 108 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔

اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔

دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تھانہ نواں کوٹ میں ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2 افراد کو قتل اور کئی اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ اور ڈنڈے سوٹوں سے تشدد بھی کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 108 مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید