ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نجی مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیس آیا تھا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔