• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں ابوظبی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

تصویر بشکریہ گلف نیوز۔
تصویر بشکریہ گلف نیوز۔

ابوظبی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 2025 میں ریکارڈ تیزی رہی۔ اس حوالے سے ابوظبی رئیل اسٹیٹ سینٹر نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ 

اماراتی حکام کے مطابق رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 142 ارب درہم کے سودے ہوئے، 2025 میں تعمیراتی لین دین کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ 

حکام کے مطابق رئیل اسٹیٹ خرید و فروخت کے سودے 99.4 ارب درہم تک پہنچ گئے۔ قرض (مارگیج) لین دین کی مالیت 42.7 ارب درہم ریکارڈ ہوئی۔ 

اماراتی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری 8.2 ارب درہم تک بڑھی، سرمایہ کاری زونز میں غیر ملکی حصہ 72 فیصد رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 54.13 ارب درہم رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 56 نئے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس رجسٹر ہوئے۔ رئیل اسٹیٹ پروفیشنل لائسنسز میں 57.7 فیصد اضافہ ہوا، 2025 میں مجموعی طور پر  3,566 رئیل اسٹیٹ پروفیشنل لائسنسز جاری کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید