بہاولپور کے 24 سالہ محمد اکرم نے عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا، محمد اکرم تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائیرز میں اکرم نے 13 گیندوں پر ففٹی مکمل کی، حیدر آباد کے خلاف میچ میں بہاولپور کے اکرم نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
عمران نذیر نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز لاہور میں جاری ہیں۔