• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کاؤنسلنگ…

’’آپ نے ٹالسٹائی اور ڈکنز کو پڑھا ہے؟‘‘

میں نے کیریر کاؤنسلنگ کیلئے آئے نوجوان سے پوچھا۔

’’کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی۔‘‘ نوجوان نے جمائی لی۔

جب لینن اور ماؤزے تنگ سے متعلق پوچھا،

تو منہ بنا کر بولا، غیرملکی ریسٹورنٹس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

کارل سیگن اور اسٹیفن ہاکنگ کو وہ ٹیسٹ کرکٹرز سمجھ بیٹھا۔

میں جھنجھلا گیا: ’’اچھا، بتائیں، کینیڈی کو کس نے قتل کیا تھا؟‘‘

وہ، مسکرا دیا: ’’ضرور کوئی پیشہ ور قاتل ہوگا۔‘‘

انٹرویو کے اختتام پر نوجوان نے اعتماد سے سوال کیا:

’’سر، آپ میرے لئے کون سا شعبہ تجویز کرینگے؟‘‘

میں نے آہ بھری: ’’بھائی، اس معلومات کیساتھ یا تو آپ

سیاست داں بن سکتے ہیں…یا موٹیویشنل اسپیکر۔‘‘

تازہ ترین