پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔استاد کے تشدد سے طالبعلم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔
متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا جس پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ارمان آصف پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔