کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ڈی اے کے کنسلٹینسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
صوبائی وزراء ناصر شاہ اور جام خان شورو مشترکہ طور پر تحقیقات کریں گے ۔
سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھ کر 3 ہزار 810 ملین کی گئی۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے نے منصوبہ پرانے ریٹس پر دیا، بعد میں غیر قانونی طور پر نئے ریٹس لگائے، منصوبہ منسوخ کرنے کے بجائے پرانے ٹینڈر پر جاری رکھنا سنگین خلاف ورزی ہے۔