• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ملتان موٹروے پر اغوا کی بڑھتی وارداتیں، مسافر گاڑیوں کو سیکیورٹی دی جانے لگی

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔

ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔

پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی حدود میں مسافر گاڑیوں کو چھوڑتا ہے وہاں سے سندھ پولیس کا کانوائے فراہم نہيں ہوتا۔

ایس ایس پی انور کھتران کا کہنا ہے کہ سندھ میں داخلے کے بعد گھوٹکی سے سکھر موٹروے تک سفر محفوظ ہے، گڈو انٹرچینج سے سکھر تک پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گشت رہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید