• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا مسلم کمیونٹی کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کیلئے 10 ملین پاؤنڈ کا اعلان

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹار اور وزیر داخلہ شبانہ محمود مشرقی سسیکس کی مسجد کے دورے کے موقع پر امام مسجد دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹار اور وزیر داخلہ شبانہ محمود مشرقی سسیکس کی مسجد کے دورے کے موقع پر امام مسجد دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ 

سر کئیراسٹارمر نے وزیر داخلہ شبانہ محمود کے ساتھ مشرقی سسیکس کی مسجد کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری پر فخر ہے، کسی بھی کمیونٹی پر حملے پوری قوم اور ہمارے رواداری پر حملے ہیں۔ 

سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فنڈنگ سے مسلم کمیونٹی کو تحفظ کا احساس ملے گا، عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مسجد پر حملہ خوفناک جرم ہے جس کے تباہ کن نتائج نکل سکتے تھے۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید