راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے جعلی اسلحہ لائسنسوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔جس کے بعدضلع راولپنڈی میں سامنے آنے والے بوگس اسلحہ لائسنس کارروائی کیلئے پولیس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔راولپنڈی میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کے دوران 399 جعلی لائسنس سامنے آئے ہیں۔جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں نادرا نے اب تک 53ہزار 7سو45اسلحہ لائسنس تصدیق کیلئے ضلعی حکومتوں کو بھجوائے ہیں۔جن میں سے پچاس ہزار 8سو18لائسنسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دو ہزارنو سو27تصدیق کے عمل سے گزرنے باقی ہیں۔ایڈیشنل کمشنر جنرل طارق بسرا نے راولپنڈی ڈویژن بھر میں کے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں نادرا نے24ہزار8سو96لائسنس بھجوائے جس میں سے24ہزار7سو96کب تصدیق ہوئی جبکہ ایک سو ابھی باقی ہیں۔اسی طرح ضلع اٹک میں دس ہزار تین سو63لائسنس تھے جس میں سے سات ہزار آٹھ سو گیارہ کی تصدیق ہوچکی باقی دو ہزار پانچ سو باون ہیں۔ضلع جہلم میں بارہ ہزار تین سو میں سے بارہ ہزار ایک سو پچاسی کی تصدیق ہوگئی باقی ایک سو پندرہ رہتے ہیں۔ضلع چکوال میں چھ ہزار ایک سو چھیاسی میں سے چھ ہزار چھبیس کی تصدیق مکمل ہوچکی باقی ایک سو ساٹھ کی تصدیق ہونی ہے۔