پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔
آج صبح لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور قصور میں فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے۔
فیصل آباد میں صبح آٹھ بجے 548 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
علاوہ ازیں قصور میں 437، لاہور میں 340، گوجرانوالہ میں 292 اور ملتان میں 208 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔
ماہرین صحت نے موجودہ صورتحال میں شہریوں سے احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔