تونسہ میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی پٹی پر دہشتگردوں سے سرکاری اسکول کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسکول کھول کر تدریسی عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے گیٹ پر رقص کیا تھا اور علاقے میں راستے پر بارودی سرنگ بچھائی تھی۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس کی سربراہی میں سرحدی پٹی پر آپریشن کیا گیا، اس دوران بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی اور اسکول کا قبضہ واپس لے کر تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کروا دیا گیا۔
ڈی پی او نے سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور انہیں تسلی بھی دی۔