خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک شبیر حسین شاہ کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب گرلز پرائمری اسکول کو بم سے اڑایا۔
دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت میں بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
علاقے کے عمائدین کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی تدریسی عمارتوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔