گوادر کے قریب 4 بروڈز وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ یہ وہیل معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔
کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔
آخری بار موجودگی کا ریکارڈ نومبر 2023 میں جیوانی سے ملا تھا۔ جہاں بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔
بروڈز وہیلز عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور زیادہ ترجھنڈ کی صورت میں تیرنے والی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔