• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا پولیس کیلئے نئی گاڑیاں، وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے

خیبر پختونخوا پولیس کےلیے نئی آپریشن گاڑیاں خریدی جائیں گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی دستخط شدہد سمری میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیبن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

سمری میں 36 ڈبل کیب پک اپ، 15 پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، انہیں سہولیات دیں گے۔ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولتیں دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبےمیں امن کے قیام کےلیے صوبائی حکومت اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو1 اعشاریہ 89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی پر کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید