• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیاں،11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سامان ضبط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلامیے کے مطابق کارروائیوں میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔

ملزمان سے 67 لاکھ روپے مالیت کی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

اے ایس او میانوالی نے مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس ضبط کر لیں، قبضے میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

اے ایس او فیصل آباد نے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹوں کی کھیپ بھی ضبط کر لی۔

ضبط شدہ سامان تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید