• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار، فلم ’دی ماسک‘ کے ولن پیٹر گرین گھر پر مردہ پائے گئے

پیٹر گرین—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
پیٹر گرین—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیٹر گرین، جو فلموں ’دی ماسک‘ اور ’پلپ فکشن‘ میں یادگار منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے، اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر گرین نیویارک کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، ان کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق پیٹر گرین کو جمعے کی دوپہر تقریباً 3 بج کر 25 منٹ پر کلنٹن اسٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں گرے ہوئے پایا گیا اور موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کی مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی حتمی وجہ طبی معائنے کے بعد سامنے آئے گی۔

پیٹر گرین نے 1990ء کی دہائی میں اسکرین پر منفی کرداروں سے خاص پہچان بنائی۔

فلم ’دی ماسک‘ میں ڈوریان ٹائریل اور ’پلپ فکشن‘ میں زید کے کردار کو ان کے کیریئر کی نمایاں کارکردگیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ’دی یوزول سسپیکٹس‘، ’ٹریننگ ڈے‘، ’بلو اسٹیریک‘ اور ’لاز آف گریوٹی‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور مجموعی طور پر تقریباً 95 منصوبوں کا حصہ رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید