وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت کی توثیق کی تھی جبکہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ میثاق بنانے کا نہیں، اس پر عمل درآمد کروانے کا ہے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمیں استحکام پیدا کرنا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادیٔ صحافت کا مطلب کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں۔