ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملازمین کے اغوا کا مقدمہ موبائل کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
موبائل کے چاروں ملازمین گرہ بختیار کے علاقے میں موبائل کمپنی کے ٹاورز اور دیگر سامان منتقل کرنے گئے تھے، جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔