• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی تجارتی پالیسی بدل گئی ہے، اسے کنٹرول نہیں کر سکتے: کینیڈین وزیرِاعظم

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی—تصویر سوشل میڈیا
کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی—تصویر سوشل میڈیا

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کی تجارتی پالیسی کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ 

دورۂ ایشیاء کے لیے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا کی پالیسی بدل گئی ہے، کینیڈین حکام تجارتی مذاکرات پر کام کر رہے ہیں، پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکا تیار ہو گا، ہم اس سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہیں۔

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ایشیائی ممالک سمیت نئی شراکت داریوں پر توجہ دے سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید