• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

جیو نیو ز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حمایت ترک کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید