• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف خود ہی نہیں جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کرنے کی کوئی ڈیل نہیں دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کے دے کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے، ریاست کو ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔

قومی خبریں سے مزید