• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سچل گوٹھ سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی  کے علاقے سچل گوٹھ سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ مختلف علاقوں میں 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے خاتون سے اسلحے کے زور پر کان کی بالیاں بھی چھینی تھیں۔

گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، موبائل فونز، گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو عبدالصمد، رضوان اور آفتاب علی عادی جرائم پیشہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید