• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا: راشد محمود سومرو

علامہ راشد محمود سومرو—فائل فوٹو
علامہ راشد محمود سومرو—فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟

انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ 

علامہ راشد محمود سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید